ویسٹ انڈیز کے خلاف روہت شرما کی منفرد انداز میں ڈی آر ایس لینے کی تصویر وائرل

(قدرت روزنامہ)بھارت  نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3سے اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس جیت نے بھارت کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں سرفہرست مقام پر پہنچا دیا ہے۔

روہت نے تین ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی قیادت کی اور فتوحات حاصل کیں ۔

حالات کے مطابق گیند بازوں کو تبدیل کرنا ہو یا فیلڈ کی درست جگہوں کا تعین کرنا، روہت کی قیادت کے بہت سے پہلوؤں نے کرکٹ برادری کو متاثر کیا ہے۔

روہت شرما کی ڈی آر ایس کی کالیں بھی کافی درست رہی ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی  میں بھی روہت کو ٹیکنالوجی کا زبردست استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں امپائر کے فیصلے کو چیلنج کیا اور اوپنر کائل میئرز کو پویلین واپس بھیج دیا۔

اپنی درست فیصلہ سازی کے علاوہ، روہت کے ڈی آر ایس  لینے کے طریقے نے بھی کافی توجہ حاصل کی،روہت کا ٹی(T) نشان بنانے کا طریقہ اعتماد اور یقین کی عکاسی کرتا ہے تاہم  روہت کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

روہت شرما کی منفرد انداز میں ڈی آر ایس لینے کی تصویر کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

روہت  شرما اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش تھےاور انہوں نے میچ کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ سیریز سے خوش ہوں، وہ سب کچھ مل گیا جو ہم چاہتے تھے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر بہت چھوٹے ہیں تاہم  ہم اب بھی ایک اچھا پیچھا کرنے والی ٹیم ہیں لیکن بہت سارے کھلاڑی غائب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ لوگ یہ سمجھیں کہ دباؤ کے حالات میں کس طرح بلے بازی کرنی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور ہم لوگوں کو کھیل کا وقت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  سری لنکا کے خلاف  ایک مختلف چیلنج ہوگا لیکن میں اپوزیشن کو دیکھنے والا نہیں ہوں، میں یہ دیکھنا چاہوں گا کہ ہم بطور ٹیم کیا کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 min ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

23 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

41 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

51 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

59 mins ago