پشاور(قدرت روزنامہ)چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ جمہوریت سمیت 18 ویں ترمیم خطرے میں ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک تاریخ ہے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان نے جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا ہے، این ایف سی ایوارڈ کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کرخیبر پختونخوا کا نام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تاریخی کامیابیوں سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب دہشتگردی عروج پر تھی تو ہمارے کارکنان نے صف اول کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ
ایمل ولی خان سے رابطے میں رہتا ہوں، یہ مجھے ایڈوائس دیتے رہتے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مارچ کے لیے سب سے پہلے ایمل ولی نے حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کامیاب ہو گی اور نالائق وزیراعظم سے حساب لیں گے۔
عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے، بلاول بھٹو
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ا بلاغ سے بات چیت میں بلاول بھٹو نے کہا کہ فون کالز سے متعلق میرے پاس یا میری جماعت کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی جماعت کو مسئلہ پیش آ رہا ہے تو ملاقات میں پوچھوں گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…