کامران خان نے وزیر اعظم کے دورہ روس پر تحفظات کا اظہار کردیا، ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانی سوچ میں پڑجائیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان کےروس کے دورے کی ٹائمنگ پر تحفظات ظاہر کردیے .
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا وقت انتہائی غلط ہے، اس وقت ایک لاکھ 90 ہزار روسی فوجی یوکرین پر حملہ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں، یورپ میں کسی بھی وقت جنگ شروع ہوسکتی ہے .
انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے دورے کے دوران ہی پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حکم دے دیا تو پھر کیا ہوگا، ویسے بھی پیوٹن کی افغان جنگ کے وقت سے ہی پاکستان کے ساتھ کچھ اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیں .
خیال رہے کہ وزیر اعظم 23تا 24 فروری روس کا2روزہ دورہ کریں گے ، عمران خان 23 فروری کی شام کو ماسکو پہنچیں گے ، ان کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا ، روس کے نائب وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے ، ماسکو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا .
وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم کے فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے ، دن ایک بجے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا . وزیر اعظم روس کے دورے کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو بھی دیں گے .
. .