کامران خان نے وزیر اعظم کے دورہ روس پر تحفظات کا اظہار کردیا، ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانی سوچ میں پڑجائیں

 اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان کےروس کے دورے کی ٹائمنگ پر تحفظات ظاہر کردیے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا وقت انتہائی غلط ہے، اس وقت ایک لاکھ 90 ہزار روسی فوجی یوکرین پر حملہ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں، یورپ میں کسی بھی وقت جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے دورے کے دوران ہی پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حکم دے دیا تو پھر کیا ہوگا، ویسے بھی پیوٹن کی افغان جنگ کے وقت سے ہی پاکستان کے ساتھ کچھ اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ  وزیر اعظم 23تا 24  فروری روس کا2روزہ دورہ کریں گے ، عمران خان 23 فروری کی شام کو ماسکو پہنچیں گے ، ان کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا  وفد بھی  ہوگا ،  روس کے نائب وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے  ، ماسکو آمد پر  انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کی صبح  دوسری جنگ عظیم کے فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے ،  دن ایک بجے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں  گے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزیر اعظم  روس کے دورے کے دوران ماسکو میں  ٹی وی چینل کو انٹرویو بھی دیں گے ۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

15 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

18 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

44 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago