اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے بھارت کے ساتھ تجارت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا۔ڈیلی ڈان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر نے کہا ہے کہ باہمی تجارت پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے فائدہ مند ہے اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری وزارت تجارت بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے اور میرا موقف یہ ہے کہ ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت کرنی چاہیے۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام ہونے والی ایک نمائش کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داﺅد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت سب کے لیے، بالخصوص پاکستان کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور میں اس کا حامی ہوں۔ افغانستان کو برآمدات کے متعلق بات کرتے ہوئے مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت نے افغانستا ن کو پاکستانی روپے میں برآمد کی جانے والی اشیاءکی تعداد بڑھا کر 17کر دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی مختلف تاجر مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں کہ ان کی مصنوعات کو بھی افغانستان کو برآمد کی جانے والی اشیاءکی فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ ان کا سامان پاکستانی روپوں میں افغانستان کو برآمد ہو سکے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…