سیندک پروجیکٹ ملازمین کو ایس او پیزکی مد میں گھر جانے سے روکنے پر مقامی آبادی کے خواتین کا احتجاجی دھرنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر کوروناایس اوپیز کے سلسلے میں سخت ترین اقدامات اور ملازمین کو گھروں کوجانے کی اجازت نہ دینے پر مقامی آبادی کے خواتین کا احتجاجی دھرنا دیا،آمدہ اطلاعات کے مطابق سیندک کی مقامی خواتین نے سیندک کے قریب تفتان سیندک شاہراہ پر موجود سیکورٹی فورسزچیک پوسٹ کے قریب دھرنا دیکرسڑک کو آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے،احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین کا مطالبہ ہے کہ مقامی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے مرد ملازمین کو گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے اور انہیں ناجائز تنگ کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے،انکا موقف تھا کہ گزشتہ تین سالوں سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مرد ملازمین کو انکے گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی خواتین اوربچے سال سال تک اپنے گھروں میں اکیلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ایسے اقدامات کسی اسلامی یابلوچی یا پوری دنیا کا کوئی معاشرہ نہیں دے سکتا،ملازمین کے ساتھ انکے گھر والے بھی ذہنی مریض بن گئے ہیں .

.

.

متعلقہ خبریں