عمران خان بلوچستان کے لوگوں کومشاورت کے قابل نہیں سمجھتے،پی ٹی آئی میرے لئے بوجھ بن گئی ہے،سر دار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر اوروزیراعظم کے معاون خصوصی سر دار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ ان سے مشاورت کریں، میں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی میرے لئے بوجھ بن گئی ہے مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا، جام کمال کی حکومت کے خاتمے میں ان کا اپنا ہاتھ تھا، یہ بات انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے پارٹی قائد وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے معاون خصوصی تو بنایا مگر ایک دن بھی مشاورت نہیں کی، بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب ہے مگر دماغ کے قریب نہیں،خان صاحب کہتے ہیں بلوچستان سے زیادہ نشستیں فیصل آباد کی ہیں بلوچستان کی خراب صورتحال اسی سوچ کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہاکہ معاون خصوصی کی حیثیت سے2بار استعفا دیالیکن قبول نہیں ہوا،میں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی میرے لئے بوجھ بن گئی ہے مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا، انہوں نے کہاکہ 2023 کے انتخابات تحریک انصاف کیلئے بہت مشکل ہوں گے،عمران خان بلوچستان کے لوگوں کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ ان سے مشاورت کریں، جام کمال کی حکومت کے خاتمے میں ان کا اپنا ہاتھ تھا، انہوں نے کہاکہ کل تک جام کمال کے بوٹ پالش کرنے والے آج ان کے خلاف باتیں کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کی حکومت پر اللہ رحم کرے،قدوس بزنجو کی حکومت زیادہ عرصے نہیں چل سکتی۔

Recent Posts

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

17 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

23 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

25 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

30 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago