(قدرت روزنامہ)پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون میں ڈریکونین ترامیم کے معاملے پر میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے وزارتِ اطلاعات کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا .
وزارت اطلاعات کے اجلاس سے واک آوٹ کرنے والوں میں اے پی این ایس، سی پی این، پی ایف یو جے، پی بی اے، ایمنڈ میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی شامل ہیں .
میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کا اجلاس ایک ڈرامہ ہے .
جے اے سی نے پیکا ڈریکونین ترامیم واپس لینے تک معطل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آزادی اظہار رائے کے خلاف آرڈیننس پاس کیے جارہے ہیں .
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر میڈیا برادری سے رابطہ کیا جارہا ہے .
جے اے سی کے مطابق کئی مثالیں موجود ہیں کہ وزارت اطلاعات بولنے کی آزادی کو مسخ کر رہی ہے، وزارت اطلاعات صحافیوں کے خبر دینے کے حق کو روک رہی ہے .
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق وزارت اطلاعات صحافت پر اثر انداز ہونے کے لیے میڈیا کو مالی طور پر کمزور کر رہی ہے .
. .