پی ایس ایل پریزینٹر ایرن ہالینڈ بہن کی واپسی پر خوشی سے نہال

(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پریزینٹر کے فرائض انجام دینے والی ایرن ہالینڈ اپنی بہن کی واپسی پر خوشی سے نہال ہوگئیں .

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خوبرو پریزینٹر پی ایس ایل کا مستقل حصہ ہیں اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے .

ایرن ہالینڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پاکستانی پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میری بہن واپس آگئی‘ .

ایرن ہالینڈ اب پی ایس ایل کا تقریباً مستقل حصہ بن چکی ہیں اور شائقین ان کے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے پر انہیں خوب پسند کرتے ہیں .

واضح رہے کہ وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں .

. .

متعلقہ خبریں