اُشنا شاہ ڈراموں میں “کزن میرج” کے رجحان کے خلاف پھٹ پڑیں

(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈراموں میں کزن میرج کے رجحان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ بطور آرٹسٹ ڈراموں میں ہمیں کزن میرج کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے آگاہی پیغام میں کہا کہ لوگوں کو بتانا ہوگا کزن میرج سے صحت پر لاتعداد مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ کزن میرج میں ہونے والے بچے نا صرف تھیلیسیمیا بلکہ مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اُشنا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا۔

کزن میریج سے ہونے والی بیماریاں

بہت سے مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کزن میرج کی وجہ سے بچے کی صحت کو نقصان ہوسکتا ہے یا پیدائشی طور پر کوئی نقص بھی ہوسکتا ہے۔

اس کی وجہ سے بچوں میں تھیلسیمیا، سیسٹک فائبروسس، ڈاؤن سنڈروم، دل کی بیماری، آٹزم، اندھا پن، بہرا پن، عام ہیں۔

پاکستان میں کزن میریج سے ہونے والی 360 سے زائد جینیاتی بیماریوں کی تشخص کی گئی ہے۔

خاندان میں شادی منع نہیں ہے لیکن والدین کو چاہیے کہ شادی سے پہلے بچوں کا بلڈ ٹیسٹ کرا لیا جائے تاکہ بچے کسی بھی قسم کی پچیدگیوں سے بچ سکیں اور اپنی آنے والی زندگی میں کسی مسائل کا شکار نہ ہوں۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

10 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

25 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

33 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

41 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

48 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

57 mins ago