امن و ترقی کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں کور کمانڈر کوئٹہ

 

علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے سازگار ماحول قائم رکھنے میں عوام کا کردار بہت اہم ہے جنرل سرفراز علی

بلوچستان کے نوجوان امن و خوشحالی کے کارواں کی قیادت کے لیے آگے آئیں کور کمانڈر

علاقے کے مسائل کا حل مقامی سطح پر ہم آہنگی اور پر خلوص اجتماعی کوششوں میں ہے جنرل سرفراز

خاران (قدرت روزنامہ)کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل کمال انور کے ہمراہ خاران کا دورہ

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خاران میں گرینڈ جرگہ میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ جرگہ میں ممبرز پارلیمان، قبائلی عمائدین و سیاسی اکابرین، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، خاران اور واشک کی انتظامیہ کے افسران، مذہبی و اقلیتی رہنماؤں کے علاوہ نوجوانوں اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی و

خوشحالی کے لیے پائیدار امن و استحکام لازم ہے۔ بلوچستان کا امن اس کی ترقی کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور بھلائی کو جان سے عزیز رکھتے ہیں۔ رخشاں ڈویژن کے محب وطن عوام کا قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون اور اعتماد قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ریاست مکمل طور پر سنجیدہ ہے۔ ایسے میں عوام کا ساتھ علاقے میں خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
کور کمانڈر نے کہا کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان کے لیے تمام ادارے، حکومت اور عوام اکٹھے ہیں اور امن دشمنوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ایک لاحاصِل تخریبی مہم میں صوبے کے کچھ نوجوانوں کو جھونکنے والے نامراد رہیں گے۔
کور کمانڈر نے کہا کہ کہ مقامی اکابرین اور عوام کا احساس ذمہ داری اور تعاون باڈر مینجمنٹ کے نظام میں مزید سہولیات کا ذریعہ بنے گا۔ کور کمانڈر نے علاقے کے عوام کا پاک افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مسلسل اور مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔جنرل سرفراز نے علاقے کی خواتین کے عزم و ہمت اور تعلیم و ترقی کے ساتھ لگاؤ کو مثالی اور حوصلہ افزا قرار دیا۔


کور کمانڈر نے علاقے کی ہندو اور عیسائی برادری کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

اس موقع پر جرگہ کے شرکاء نے پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی مخلصانہ کاوشوں اور بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی معاشرتی ذمہ داری نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر کمیٹیوں کی تشکیل کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مختلف مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔

Recent Posts

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

10 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

36 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

49 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

56 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 hour ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

2 hours ago