مولانا فضل الرحمن ،زرداری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)مٹن سجی ،چانپیں ،شنواری کڑاہی سے زرداری کی تواضع ،مولانا نے پر تکلف کھانوں کا ڈھیر لگا دیا ،لانگ مارچ سے قبل بڑے بڑوں کی ایک اور بیٹھک نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی ۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی پونا گھنٹہ ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بارے آگاہ کیا۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر کے درمیان پنجاب اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد پر بھی گفتگو ہوئی۔تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف پہلے لائی جائے اس معاملے پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سے علیحدگی جبکہ سابق صدر نے شوکاز کا بھی ہلکا پھلکا گلہ بھی کیا۔

مولانا کی جانب سے آصف زرداری کیلئے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا جس میں مٹن سجی، چانپیں، شنواری کڑاہی ،مچھلی اور جھینگے بھی سابق صدر کیلئے دستر خوان پر سجائے گئے ۔

مولانا فضل الرحمن زرداری ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کیا باتیں ہوئیں ،اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی پتے سینے سے لگاکر عین وقت پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کرلی، اپوزیشن میں اختلافات سے بچنے کے لئے میڈیا کے سوالات کا سامنا کرنے سے گریز کی پالیسی بھی اپنا لی، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے دوگھنٹے کی طویل ملاقات کے باوجود میڈیا سے گفتگو نہ کی البتہ آصف علی زرداری کے لئے کھانے کا مینو شاندار تھا ۔

واضح رہے پی ڈی ایم کی طرف سے جہاں حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا جا چکا ہے وہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے بھی 27 فروری کو اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سابق آصف علی زرداری اور شہباز شریف کےدرمیان بھی اہم ملاقات کل ہوگی ،دونوں رہنماؤں میں ملاقات بلاول ہاؤس لاہورمیں ہوگی،آصف علی زرداری کل ملاقات کےبعد سیاسی رہنماوں کو عشائیہ بھی دیں گے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

2 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

2 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

3 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

3 hours ago