صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے کوشاں ہے ،ظہور احمد بلیدی

تربت(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت میں لاءکالج فیز ٹو منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی ترجیحات کے سمت کو درست کرلیں تاکہ عوام ہمارے پالیسیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم صوبائی پی ایس ڈی پی کو معقول بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہمارے معاشرے کے تمام طبقات اس سے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نئے یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں کے قیام سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کی گنجائش پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لیے یونیورسٹی گرانٹس کی تعداد میں اضافہ کرلیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیوں میں تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں۔ اس موقع پر انہوں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے تین سال کے قلیل عرصے میں تعلیم کے شعبے میں ضلع کیچ میں چار ڈگری کالجز اور اور ایک گرلز کالج کے علاوہ سات لائبریریوں بھی قائم کی ہیں۔ جبکہ آئندہ مالی سال ملا احمد دشتی ٹرسٹ کے لیے تربت میں ایک بڑے لائبریری کے قیام کا بھی منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے لاءکالج فیز ون منصوبے کے تحت لاءکالج کی مرکزی عمارت کو مکمل کرکے تعلیم کے شعبے کے حوالے سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے جبکہ فیز ٹو منصوبے کے تحت پروجیکٹ کو توسیع دیکر ایک اور بلاک کی تعمیر شروع کی جارہی ہے تاکہ لاءکالج کی انتظامیہ اور طلباﺅطالبات تمام سہولیات سے آراستہ ہوکر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلے کو جاری رکھ سکیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے وائس چانسلر تربت یونیورسٹی ڈاکٹر جان محمد، پرو وائس چانسلر تربت یونیورسٹی ڈاکٹر منصور احمد رجسٹرار تربت یونیورسٹی گنگوزار بلوچ، ڈین فیکلٹی آف لیگل پروفیشن ڈاکٹر گل حسن، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، چئیر پرسن لاءڈیپارٹمنٹ تربت یونیورسٹی محمود امیر، پی ایس او ٹو وی سی چاکر حیدر، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ رحمت اللہ بلوچ اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں لاءکالج فیز ٹو کی سنگ بنیاد رکھ کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر ایکسیئن بی اینڈ آر کیچ (بیلڈنگ) عبدالقیوم رند نے صوبائی وزیر کو فیز ٹو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 2 سال کے عرصے میں تعمیر کیا جانے والا لاءکالج فیز ٹو کا منصوبہ سٹوڈنٹس فیسیلیٹیشن سینٹر اور فیکلٹی لاجز پر مشتمل ایک مکمل بلاک ہوگا جس میں جدید سہولیات سے آراستہ سی سی ٹی وی اور سولر سسٹم بھی موجود ہوگا۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے لاءکالج سے منسلک پبلک لائبریری کی پرانی عمارت کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔اس دوران صوبائی وزیر نے محکمہ بی اینڈ آر کے اہلکاروں سے پبلک لائبریری کی عمارت کی تزئین و آرائش کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

Recent Posts

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

14 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

19 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

22 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

27 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago