جاتی سردی لوٹ آنے کا امکان، آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے منگل سے مری، گلیات اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید اور درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی اوردیگرعلاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کاامکان ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں بھی درمیانی یاشدید برفباری کا امکان ہے اور ساتھ ہی رابطہ سڑ کیں بند ہونے کا

خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارشوں کے باعث منگل سے جمعرات تک تمم متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث کراچی میں کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جنوب مغرب سے ہوائیں 32 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک سے 24 فروری تک رخصت ہو جائے گا اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ رخصت ہونے کے بعد 24 یا 25 فروری سے رات میں موسم تھوڑا خنکی ہوسکتا ہے۔اْدھر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل سے جمعے کے دوران مری، نتھیا گلی میں درمیانی برفباری کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعے کے دوران کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا کہ آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورتعمیرات کو نقصان کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کے دوران بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑچلنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے علاقوں میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں جس کے باعث فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

2 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

2 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

3 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago