عالمی سب میرین میں خرابی،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پا کستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی . تفصیلات کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلو میٹر کے فاصلے پر کیبل میں فالٹ پایا گیا ہے .

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فالٹ کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی .
رپورٹس کے مطابق کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے . ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈ وتھ کا انتظام کیا جارہا ہے .

سمندر میں فالٹ کی اصل جگہ کا تعین کیا جارہا ہے .

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی جس کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تصدیق کی تھی . بحر ہند کے ایک مقام پر بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی . پی ٹی اے نے سب میرین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو بھی انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی یا سروس متاثر ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے .
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سسٹم میں اضافی بینڈ وتھ کو شامل کیا گیا ہے . پی ٹی اے کے مطابق بینڈ وتھ سسٹم میں شامل کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد مکمل بحال کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں