عالمی سب میرین میں خرابی،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پا کستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلو میٹر کے فاصلے پر کیبل میں فالٹ پایا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فالٹ کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈ وتھ کا انتظام کیا جارہا ہے۔

سمندر میں فالٹ کی اصل جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی جس کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تصدیق کی تھی۔ بحر ہند کے ایک مقام پر بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔ پی ٹی اے نے سب میرین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو بھی انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی یا سروس متاثر ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سسٹم میں اضافی بینڈ وتھ کو شامل کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق بینڈ وتھ سسٹم میں شامل کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد مکمل بحال کیا جائے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

2 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

2 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

3 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago