ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین گروپ سرگرم

لاہور (قدرت روزنامہ) ملکی سیاست میں اپوزیشن کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے بعد پنجاب اور قومی اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ بھی مزید متحرک ہوگیا ہے . بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے جہانگیر ترین سے رابطوں کی تصدیق کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے پی ٹی آئی کے مزید ناراض اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو اپنے گروپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں اسمبلیوں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی حکومت

سے نالاں ہیں اور اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ اپنا ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کر چکا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ کے اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے جاری ہیں . اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی صورت میں جہانگیر ترین گروپ اہم کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ حکومت حلقوں سمیت جہانگیر ترین گروپ کے ذرائع نے ایسی سرگرمیوں کے حوالے سے لاعلمی کا بھی اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں