ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین گروپ سرگرم

لاہور (قدرت روزنامہ) ملکی سیاست میں اپوزیشن کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے بعد پنجاب اور قومی اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ بھی مزید متحرک ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے جہانگیر ترین سے رابطوں کی تصدیق کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے پی ٹی آئی کے مزید ناراض اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو اپنے گروپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں اسمبلیوں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی حکومت

سے نالاں ہیں اور اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ اپنا ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کر چکا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ کے اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی صورت میں جہانگیر ترین گروپ اہم کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ حکومت حلقوں سمیت جہانگیر ترین گروپ کے ذرائع نے ایسی سرگرمیوں کے حوالے سے لاعلمی کا بھی اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

7 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

7 hours ago