عارف علوی نے عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر بے توقیر کر دیا’ سعد رفیق پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے . پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے .

انہوںنے کہاکہ آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے لیکن عارف علوی نے عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر

کو بے توقیر کر دیا ہے . ریلوے کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ شیخ رشید ڈکٹیٹر ہیں، انہوں نے ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی جبکہ اعظم سواتی کو ریلوے کی الف ب بھی نہیں آتی، اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا . شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کے سوال پر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اس پر تبصرہ نہیں کروں گا .

. .

متعلقہ خبریں