شوہر کی وراثت میں بیوی کے نصف حق سے متعلق شیخ الازھر کے فتوے پر نئی بحث چھڑ گئی

قاہرہ(قدرت روزنامہ)مصرکی پارلیمنٹ میں مذہبی امور اور اوقاف کمیٹی کے اراکین نے محنت اور کمائی کے بارے میں شیخ الازہر کے فتوی کے حوالے سے میڈیا میں سامنے آنے والی باتوں کا جواب دینے کے لیے ایک رپورٹ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری طرف عوامی اور ابلاغی حلقوں میں بھی شیخ الازھر کا فتوی زیر بحث ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ متنازعہ معاملہ یہ ہے کہ فتوی اس بات پر جاری کیا گیا تھا کہ یہ عورت کو جائیداد کی وراثت کا نصف حصہ حاصل کرنے کی اجازت

دیتا ہے۔یہ حصہ شوہر کے ساتھ اس کے تعلق کی وجہ سے اس کی میراث میں سے ملنے والے ترکے کے علاوہ ہے۔ جس وہ شوہر سے وراثت میں جائز حق رکھتی ہے مگر یہ فتوی شوہر کی کمائی میں بیوی کی حصے داری کی وجہ سے ہے جسے محنت اور کمائی کا نام دیا گیا ہے۔کمیٹی نے واضح کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، لیکن یہ اسلام کے خواتین کی عزت اور ان کے مکمل حقوق حاصل کرنے پر زور دینے کے دائرے میں آتا ہے۔مذہبی امور کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی جمعہ نے وضاحت کی کہ شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کا مقصد شوہرکے ساتھ پیسہ کمانے میں محنت کرنے یا اپنے باپ کے پیسے سے شوہر کے کاروبار کو توسیع دینے سے ہے۔ اس کے برعکس نہیں۔جہاں تک اس پر اختلافات اٹھے تو وہ صرف غلط فہمی کا نتیجہ ہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago