پاکستان سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران پاکستان سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران پاکستان نے دنیا کے مختلف ملکوں کو 3 لاکھ 77 ہزار 677 میٹرک ٹن پھل اور 4 لاکھ 43 ہزار 512 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پھلوں کی برآمد سے 32 کروڑ ڈالرز جب کہ سبزیوں سے 16 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز سے زائد

زرمبادلہ کمایا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں کم مقدار میں پھل برآمد کئے لیکن 11 فیصد زیادہ زرمبادلہ کمایا۔گزشتہ مالی ساک جولائی سے جنوری کے دوران پاکستان نے 5 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن سے زائد پھل برآمد کئے تھے جب کہ 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمایا تھا۔اسی طرح گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں پاکستان نے 3 لاکھ 73 ہزار 502 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کرکے 15 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری میں کھانے پینے کی اشیا کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 14.36 فیصد زائد رہا ہے۔رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 43 ہزار 764 میٹرک ٹن مختلف اقسام کے گوشت اور اس کی بنی اشیا برآمد کیں جس کی کل مالیت 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز سے زائد رہی ہے۔گزشتہ برس پاکستان نے اسی مدت کے دوران 55 ہزار 207 میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا تھا جس سے 18 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز سے زائد رمبادلہ کمایا تھا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago