میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مذاق اڑا رہی ہیں، وہ اور ماہم جاوید عدالت سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت کے ریمارکس
لاہور(قدرت روزنامہ) مقامی عدالت نے علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کردی . لاہورکی مقامی عدالت میں علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا .
عدالت نے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی . عدالت نے فیصلے میں میشا شفیع کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مذاق اڑا رہی ہیں، وہ اور ماہم جاوید عدالت
سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت نے سمن قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے لیکن وہ پیش نہ ہوئیں . .عدالت نے علی گل پیر اور لیناغنی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عفت عمرکی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی . عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کو 50،50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میشاشفیع کی عدم پیشی سے کیس ٹرائل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی .
. .