پریس کلب کا تنازع اندر حل کریں ، عدالت کو ملوث نہ کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت پریس کلب انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی .

نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر صحافی اپنے انتخابات پرامن نہیں کروا سکتے تو یہ سوچنے کی بات ہے .

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے . چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے؟ ، وکیل نے بتایا کہ پولیس کالز کر کے ہراساں کر رہی ہے، کہہ رہے ہیں صلح کر لیں . چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تو آپ صلح نہ کریں، عدالت ہوا میں تو کچھ نہیں کریگی،عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کر سکتی، درخواست گزار بھی نہیں کر سکتا،عدالت وہ کام نہیں کریگی جو براہ راست نہیں کر سکتی،عدالت پولیس کو ہدایت کر دیتی ہے کہ ہراساں نہ کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں