پریس کلب کا تنازع اندر حل کریں ، عدالت کو ملوث نہ کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت پریس کلب انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی ۔

نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر صحافی اپنے انتخابات پرامن نہیں کروا سکتے تو یہ سوچنے کی بات ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے؟ ، وکیل نے بتایا کہ پولیس کالز کر کے ہراساں کر رہی ہے، کہہ رہے ہیں صلح کر لیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تو آپ صلح نہ کریں، عدالت ہوا میں تو کچھ نہیں کریگی،عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کر سکتی، درخواست گزار بھی نہیں کر سکتا،عدالت وہ کام نہیں کریگی جو براہ راست نہیں کر سکتی،عدالت پولیس کو ہدایت کر دیتی ہے کہ ہراساں نہ کیا جائے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

6 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago