حارث روف کا میچ کے دوران کامران غلام کو تھپڑ، کھیل کے بعد میچ ریفری نے حارث روف کو بلا کر کیا کہا اور اب کارروائی ہو گی یا نہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان جاری میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے پر ریفری نے نوٹس لیا اور کھلاڑی کو میچ کے بعد اپنے پاس بلا کر کی جانے والی تنبیہ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں .

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران کامران غلام نے حارث رؤف کی گیند پر حضرت اللہ زازئی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا .

بعد ازاں حارث رؤف نے وکٹ لی تو جشن کے دوران انہوں نے کامران غلام کو تھپڑ مار دیا اور انہیں غصے سے گھورتے رہے . لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا .

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے . تاہم حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز  قرار دیا لیکن ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کردیا . ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی سپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا .

ذرائع کا بتانا ہے کہ آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری کو نہیں کی چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا، کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں  ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں