وزیراعظم عمران خان سے متعلق غلط خبر دینے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کے کیس میں عدالت نے تجزیہ کار نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں غلط خبر دینے پر
نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کی جس دوران نجم سیٹھی کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواست دی گئی۔عدالت نے اس درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بارے جھوٹی خبر دینے پر نجم سیٹھی کے خلاف عدالتی کارروائی شروع۔ بے بنیاد درخواست دے کر کیس کو الجھانے کی کوشش پر نجم سیٹھی کو 15 ہزار روپے جرمانہ۔”

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

8 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

13 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

20 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

27 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

34 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

45 mins ago