ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس پھر متاثر، وجہ کیا نکلی؟ انٹرنیٹ صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) سمندر میں کیبل کٹنے کی رپورٹس آ رہی ہیں جس کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے . اطلاعات کے مطابق ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے .


ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر کیبل کٹی ہے . رپورٹس کے مطابق کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں