اب کیش نہ ہونے کا بہانہ نہیں چلے گا.. پیسے میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردو! جانیں نئے زمانے کے جدید بھکاری کی کہانی

(قدرت روزنامہ)آج کل بھکاری بھی جدید انداز اپنانے لگے۔ یقین نہیں آتا تو
ان صاحب کو دیکھیں جو اب کیش میں بھیک لینے کے بجائے آن لائن رقم ٹرانسفر کروانا پسند کرتے ہیں۔ یہ کون ہیں؟ آئیے جانتے ہیں کورونا کی وجہ سے بھکاری جدید ہوگئے ان کا نام راجو ہے اور یہ بھارت کی ریاست بہار کے رہنے والے ہیں ان کا کہنا ہے کہ “کورونا کی وبا سے سب بند ہوگیا اور ہمیں مار کر بھگایا گیا تاکہ کورونا وائرس سے لوگوں کو دور رکھا جائے۔ ہم پہلے مانگ کے کھاتے تھے اور اب ہم آن لائن پیسے ٹرانسفر کرواتے ہیں” لوگ شوق میں بھیک دیتے ہیں راجو ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگتے ہیں اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں۔ کچھ لوگ شوق اور حیرت میں بھیک کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیتے ہیں ان میں سے ایک نوجوان نے بی بی سی کو بتایا کہ” اکثر لوگوں کے پاس نقد رقم نہیں ہوتی لیکن اکاؤنٹ زیادہ تر لوگوں کا ہوتا ہے اس لئے اس انداز میں بھیک دینا آسان ہے” موبائل ایپ سے بھیک دینا آسان بھیک دینے والے ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ “میرے پاس پیسے نہیں تھے تو موبائل ایپ سے ان کو بھیک دے دی” آپ کی رائے؟ شاید واقعی یہ طریقہ کورونا کے دنوں میں بھیک مانگنے اور دینے کے لئے محفوظ ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

3 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

8 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

21 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

21 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

32 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

46 mins ago