پاکستان کے خلاف سیریز سے غیر حاضر کھلاڑی انٹرنیشنل میچز ختم ہونے تک آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے، چیف سلیکٹر جارج بیلی

لاہور(قدرت روزنامہ) دورہ پاکستان کیلئے16 رکنی آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرن فنچ کریں گے جبکہ شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ڈیوڈ وارنر،گلین میکسویل، مچل اسٹارک،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔چیئرمین نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہا

ہے کہ ہم نے پاکستان کے دورے کے لیے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز سے غیر حاضر رہنے والے آسٹریلین کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لئے اس وقت تک ریلیز نہیں کیا جائے گا جب تک آسٹریلین ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیل رہی ہوگی۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

1 min ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

7 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

13 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

21 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

30 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

46 mins ago