آئی ایم ایف کا حکومت پر نجکاری تیز کرنے کا دباؤ، بہترین کارکردگی والے دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا حکومت پر نجکاری تیز کرنے کا دباؤ،دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو بھیج دیا گیا . ذرائع کے مطابق بہترین کارکردگی والے دونوں پاور پلانٹس کو رواں مالی سال جون میں بیچنے کا فیصلہ کیا گیا .

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فوری مطالبہ کیا تھا . میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ دونوں پاور پلانٹس کو رواں مالی سال کے آخر تک فروخت کیا جائے،نجکاری کمیشن نے ایل این جی پاور

پلانٹس کی نجکاری پر کام تیز کر دیا، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے تھے . آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری سے اچھی قیمت ملے گی . ذرائع کے مطابق دونوں پاور پلانٹس دوہرے ایندھن پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایل این جی کی قلت پر پاور پلانٹس سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں