آئی ایم ایف کا حکومت پر نجکاری تیز کرنے کا دباؤ، بہترین کارکردگی والے دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا حکومت پر نجکاری تیز کرنے کا دباؤ،دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بہترین کارکردگی والے دونوں پاور پلانٹس کو رواں مالی سال جون میں بیچنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فوری مطالبہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ دونوں پاور پلانٹس کو رواں مالی سال کے آخر تک فروخت کیا جائے،نجکاری کمیشن نے ایل این جی پاور

پلانٹس کی نجکاری پر کام تیز کر دیا، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے تھے۔آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری سے اچھی قیمت ملے گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں پاور پلانٹس دوہرے ایندھن پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایل این جی کی قلت پر پاور پلانٹس سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

1 min ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

8 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

13 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

21 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

31 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

46 mins ago