سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے . نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے .

انہوں نے اسد عمر سے سوال کیا کہ اگر کورونا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے تو پھر حل کیا ہے . گذشتہ روز عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی . وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، لاک ڈاؤن لگانے کے بعد دوبارہ کھولتے ہیں تو پھیلاؤ پھر ہوجاتا ہے کیوں کہ جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں یہ ختم ہوگئی حالاں کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے لیکن کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انسداد کورونا کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ، سندھ حکومت کو رینجرز اور فوج سمیت ہر سہولت مہیا کی جائے گی ، وباء سے مکمل طورپر نکلنا چاہتے ہیں تو ویکسین واحد ہے ، ایس اوپیزپر اچھے طریقے سے عملدرآمد ہو جائے تو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ، اسلام آبادمیں ایس اوپیزپر عملدآمد کی شرح 56.4فیصد اور گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کی شرح 37 فیصد ہے . اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان کے ہر حصے میں ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، کل ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم ہوا ہے ، اس پر ویکسین لگانے والے عملے کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں ، کل پنجاب میں سب سے زیادہ 5لاکھ ویکسی نیشن کی گئی ، سندھ نے کل ایک لاکھ 69 ہزار ویکسی نیشن کی جو ریکارڈ ہے، ویکسی نیشن کے عمل میں تمام صوبوں نے ریکارڈ کیا ہے لیکن اس کے باوجود یومیہ 10لاکھ ویکسی نیشن ہمارا ہدف ہے . . .

متعلقہ خبریں