لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آ گئی ،گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے درجہ اول اور دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ، درجہ اول آئل کی قیمت میں مزید15روپے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں5روپے اضافہ کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق درجہ اول آئل کی قیمت مزید 15روپے اضافے سے419روپے سے بڑھ کر 434روپے فی لیٹر جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی 75روپے اضافے سے2095سے2170روپے تک پہنچ گئی .
پرچون سطح پر درجہ دوم گھی کی قیمت 5روپے اضافے سے390سے395روپے فی
کلو تک پہنچ گئی . ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے152روپے فی کلو ہو گئی . دودھ بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمت میں5روپے اضافے کا اعلان کر دیا اور یکم مارچ سے فی لیٹر قیمت 5روپے اضافے سے 170روپے مقرر ہو گی .
. .