لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آ گئی ،گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے درجہ اول اور دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ، درجہ اول آئل کی قیمت میں مزید15روپے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں5روپے اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق درجہ اول آئل کی قیمت مزید 15روپے اضافے سے419روپے سے بڑھ کر 434روپے فی لیٹر جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی 75روپے اضافے سے2095سے2170روپے تک پہنچ گئی ۔ پرچون سطح پر درجہ دوم گھی کی قیمت 5روپے اضافے سے390سے395روپے فی
کلو تک پہنچ گئی ۔ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے152روپے فی کلو ہو گئی ۔ دودھ بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمت میں5روپے اضافے کا اعلان کر دیا اور یکم مارچ سے فی لیٹر قیمت 5روپے اضافے سے 170روپے مقرر ہو گی ۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…