جنگ شروع ہوگئی ، روس کا فوج کو یوکرین میں داخل ہونے کا حکم

ماسکو(قدرت روزنامہ)روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکرین کے ماسکو نواز دو علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرلی ہے اور یوکرین کے ان دونوں مشرقی علاقوں ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ امریکا نے ڈونئیسک اور لوہانسک پرپابندیاں عائد کردیں، میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقوں ڈونئیسک اور لوہانسک نے خود کو جمہوریہ قرار دیا تھا، روس کا کہنا تھا کہ یوکرین ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری کر رہا تھا اور منسک معاہدے پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔ادھربرطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ صدر پیوٹن نے یوکرین کو

کالونی سے تشبیہ دی، روسی صدر کے اقدام کو بورس جانسن نے سیاہ علامت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ اس بات کااظہار ہے کہ معاملات درست سمت میں نہیں جارہے، روس منسک معاہدے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے بھی روسی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی استحکام پامال کر دیا گیا ہے اور یہ منسک معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔امریکا نے ڈونئیسک اور لوہانسک پر پابندیوں کااعلان کردیا ،فرانس کے صدر نے روس پر یورپی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور یوکرین معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے مشرقی یوکرین میں روسی فوجیوں کی تعیناتی کے حکم کی مذمت کی ۔یو این انڈر سیکریٹری نے مشرقی یوکرین میں روسی فوج کی بطورامن مشن تعیناتی کاحکم افسوسناک قرار دیا۔

Recent Posts

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ،خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست…

1 min ago

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

8 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

16 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

24 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

31 mins ago

کوئٹہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ فار مسنگ پرسنز اور جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اہلخانہ کے زیر…

42 mins ago