حجاب پر پابندی: بھارت میں آواز اٹھانا جرم بن گیا، طالبہ کا خاندان نشانہ بن گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھانے والی طالبہ کے والد کے ہوٹل پر انتہا پسند جنونیوں نے حملہ کیا ہے جب کہ بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر اخبار اور نشریاتی ادارے دی ہندو اور این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں حجاب کے خلاف آواز بلند کرنے اور ہائی کورٹ سے حصول انصاف کے لیے رجوع کرنے والی مسلمان طالبہ حزرہ شفا (Hazra Shifa) کے والد کے بسم اللہ ہوٹل پر باقاعدہ ایک جتھے نے حملہ کیا جس کے دوران پتھراؤ بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے علاقہ پولیس کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ جتھے میں شامل افراد نے شفا کے بھائی سیف سے نہ صرف بحث کی بلکہ اسے تھپڑ بھی مارا۔

لیکچرار نے حجاب اتارنے کے بجائے استعفیٰ دے دیا

علاقہ پولیس کے مطابق اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ جتھے میں شامل افراد کو منتشر بھی کیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے بیان کے برخلاف طالبہ شفا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی کو جتھے نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ میں اپنے مؤقف پرقائم ہوں جو میرا حق ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مجرمان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اسدالدین اویسی 

شفا نے لکھا ہے کہ ہماری پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا؟ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیوں؟ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا میں اپنا حق نہیں مانگ سکتی؟ اور پھر اس کے ساتھ ہی معلوم کیا ہے کہ ان کا اگلا نشانہ کون ہو گا؟

حجاب پر پابندی، کویتی پارلیمنٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد پیش

واضح رہے کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف شفا سمیت متعدد دیگر طالبات نے ہائی کورٹ سے اس سلسلے میں رجوع کیا ہے۔ یہ کیس ابھی زیر سماعت ہے۔

Recent Posts

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

2 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

10 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

18 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

25 mins ago

کوئٹہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ فار مسنگ پرسنز اور جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اہلخانہ کے زیر…

36 mins ago

تربت، ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی

تربت(قدرت روزنامہ)تربت ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی ہوگئے…

44 mins ago