نیب نے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جن کو کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا، چیئرمین نیب

(قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے پہلی بار ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔

پراسیکیوشن ڈویژن اورآپریشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجربہ کار لیگل کنسلٹنٹ ، اسپیشل پراسیکیوٹر سمیت پراسیکیوشن ڈویژن کو فعال بنایا گیا ہے، نیب کے مختلف احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1237 مقدمات زیر سماعت ہیں، جن کی مالیت 1335 ارب روپے ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ نیب نے زیر سماعت مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 179 میگاکرپشن کیسز میں سے 66 میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے، 93 میگاکرپشن کیسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پہلی بار ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا، نیب کی بھرپور اور پیروی کے باعث 2017سے2021کے دوران احتساب عدالتوں نے 1405ملزمان کو سزا سنائی ہے۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا معاملہ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی کو عدم پیشی پر ٹریول ہسٹری سمیت طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت…

3 mins ago

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ،خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست…

6 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

13 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

21 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

29 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

36 mins ago