شادی سے 3 سال پہلے کینسر سے ابو کا انتقال ہو گیا ۔۔ جانیں ثانیہ عاشق ان سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور شخصیات اکثر اپنے منفرد انداز اور دلچسپ تبصروں
کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی ثانیہ عاشق اپنے بیانیے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس خبر میں آپ کو انہی کے بارے میں بتائیں گے۔ثانیہ عاشق کا شمار ان نوجوان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اپنی مسلسل جدوجہد کی بدولت اب پنجاب اسمبلی میں رکن ہیں۔ 1994 کو پنجاب میں پیدا ہونے والی ثانیہ عاشق نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے ہی حاصل کی جبکہ پنجاب یونی ورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کی، ثانیہ بتاتی ہیں کہ میں میڈیکل کی طالبہ تھی اور عام طور پر میڈیکل کے طالب علموں کو سیاست اور حالات حاضر میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے شروعاتی چھ ماہ انتہائی سخت تھے، بہت سی چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں۔ ثانیہ کا کہنا تھا کہ ان سب میں مجھے میری لیڈر مریم نواز نے ٹرین کیا تھا، مریم نواز نے ثانیہ عاشق کو ہر مشکل وقت میں سپورٹ کیا ہے۔ ثانیہ عاشق مریم نواز کے قریبی کارکنان میں شمار کی جاتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق وہ مریم کی سیکریٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں۔ دوسری جانب ثانیہ بتاتی ہیں کہ آج میں جس مقام پر ہوں، اس میں میرے والد نے میرا بہت ساتھ دیا تھا۔ واضح رہے ثانیہ عاشق کے والد 2019 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ثانیہ اپنے والد سے متعلق بتاتی ہیں کہ میرے والد کو کینسر تھا اور کینسر کی تشخیص کے دو ماہ بعد ہی انتقال کر گئے۔ ثانیہ بتاتی ہیں کہ والد کی ایک تصویر ان کے پاس ہے جو انہیں ہمت اور حوصلہ دیتی ہے۔ نیب میں مریم نواز کی پیشی کے دنوں میں ثانیہ کے والد کا انتقال ہوا تھا۔ ثانیہ بتاتی ہیں اس وقت احساس ہوا کہ مریم نواز کس دکھ اور تکلیف سے گزر رہی ہیں، جن کے والد اور والدہ ان سے دور ہیں۔ ثانیہ عاشق کا خاندان سیاست سے تعلق نہیں رکھتا ہے، لیکن ان کے والد کی سپورٹ اور ان کی جماعت نے انہیں ہر لمحہ آگے بڑھنے میں مدد دی۔ ثانیہ عاشق تقریبا چھ سال کے عرصے سے مریم نواز کے ساتھ ہیں، مریم بھی ثانیہ پر نا صرف اعتماد کرتی ہیں بلکہ انہیں ثانیہ کی محنت اور لگن کا اندازہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مریم نواز ثانیہ عاشق کی شادی میں بھی خصوصی شرکت کے لیے آئیں۔ جبکہ ثانیہ کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ 25 سال کی کم عمر میں ہی قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ثانیہ عاشق کی شادی گزشتہ دنوں دلہے ابوبکر سے لاہور میں انجام پائی ہے۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

9 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

10 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

15 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

17 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

18 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

27 mins ago