وزیر داخلہ کو سمجھنا چاہیے کہ پریس کانفرنس پر حکومت نہیں چلتی ہے، مراد علی شاہ

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں
رینجرز لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ردعمل دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو سمجھنا چاہیے کہ پریس کانفرنس پر حکومتیں نہیں چلتی ہیں، انہوں نے پوری پولیس فورس کو ذمے دار قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عادی اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹیکنگ کرنے جارہے ہیں، سیف سٹی کا ٹینڈر ہونے والا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کل ایڈیشنل آئی جی نے اپنے احتساب کے لیے پروپوزل دیا ہے، سزا جزا کا عمل افسران سے ایس ایچ او تک ہوگا۔ یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز لگانے کی پیشکش کی تھی۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

13 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

13 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

18 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

20 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

21 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

30 mins ago