پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی ،فی تولہ سوناکتناسستاہوگیا،جان کرخوش ہوجائیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے
کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی ہوگئی . نرخ فی تولہ مزید 200 روپے اور فی اونس 2 ڈالر گرگئے .

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 710 روپے کا ہوگیا . پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا . عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 2 ڈالر کمی سے 1894 ڈالر کی سطح پر آگئے . ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے پر برقرار ہے . فی اونس چاندی کے نرخ 0.24 ڈالر اضافے سے 24.04 ڈالر پر آگئے .

. .

متعلقہ خبریں