پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی ،فی تولہ سوناکتناسستاہوگیا،جان کرخوش ہوجائیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے
کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی ہوگئی۔ نرخ فی تولہ مزید 200 روپے اور فی اونس 2 ڈالر گرگئے۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 710 روپے کا ہوگیا۔پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 2 ڈالر کمی سے 1894 ڈالر کی سطح پر آگئے۔ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.24 ڈالر اضافے سے 24.04 ڈالر پر آگئے۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

9 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

10 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

14 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

17 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

18 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

26 mins ago