شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بیٹنگ ۔۔۔سسر شاہد آفریدی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کیخلاف شاہین شاہ آفریدی کی شاندار
بیٹنگ پرشاہد آفریدی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے . تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ثابت کیا کہ وہ صرف اچھے بولر ہی نہیں بلکہ اچھے بلے باز بھی ہیں .

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے میچ برابر کیا، انہوں نے صرف 20 بالوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی . شاندار بلے بازی پر شاہد آفریدی نے بھی شاہین شاہ کی خوب تعریف کی . شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک طرف اپنی میچ جیتنے کی بعد خوشی مناتے ہوئے تصویر اور دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی شاہد آفریدی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ” شاہین شاہ آفریدی یو بیوٹی “ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیون کے میچ میں پشاور زلمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنزبنائے شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز میچ برابر کرنے قابل ہوئی . میچ کا فیصلہ سپر اوور پر چلا گیا . سپر اوور میں پشاور زلمی میچ جیت گیا .

. .

متعلقہ خبریں