شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بیٹنگ ۔۔۔سسر شاہد آفریدی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کیخلاف شاہین شاہ آفریدی کی شاندار
بیٹنگ پرشاہد آفریدی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ثابت کیا کہ وہ صرف اچھے بولر ہی نہیں بلکہ اچھے بلے باز بھی ہیں ۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے میچ برابر کیا، انہوں نے صرف 20 بالوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شاندار بلے بازی پر شاہد آفریدی نے بھی شاہین شاہ کی خوب تعریف کی ۔شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک طرف اپنی میچ جیتنے کی بعد خوشی مناتے ہوئے تصویر اور دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی شاہد آفریدی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ” شاہین شاہ آفریدی یو بیوٹی “ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیون کے میچ میں پشاور زلمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنزبنائے شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز میچ برابر کرنے قابل ہوئی ۔میچ کا فیصلہ سپر اوور پر چلا گیا۔سپر اوور میں پشاور زلمی میچ جیت گیا۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

3 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

4 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

9 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

11 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

12 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

21 mins ago