روس یوکرین جنگ، خدا کیلئے ہماری مدد کریں، یوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یوکرین نے روس سے تنازع پر پاکستان سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، یوکرینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر ہماری مدد کرے تاکہ ہم روس کی جارحیت کے خلاف کامیاب ہوسکیں .
پاکستان میں یوکرین کے سفیر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین روسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، روس یوکرین پر حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں، روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی، پاکستان جوہری طاقت ہے وہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے .

ایک فری لانس ریسرچر کا کہناتھاکہ مہمان سفیر نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا دورہ روس کے دوران اس معاملے کو میزبان صدر کیساتھ اٹھائیں . یوکرینی سفیر کا کہنا تھا کہ روس عالمی قوانین اور وعدوں کی پاس داری کرے، کسی بھی جارحیت سے باز رہے، طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت سے مسائل حل کرے، یوکرین کو 20 فروری 2014 سے 8 سال سے بیرونی فوجی جارحیت کا سامنا ہے, امن، سلامتی اور ملک و قوم کا دفاع یوکرین کی اولین ترجیح ہے اور اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں