نوجوان لڑکی کو گھر سے بھگانے والے شخص نے اسے قتل کردیا، پولیس کو ایسی کہانی سنا دی کہ آفیسرز بھی ہکا بکا رہ گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے والے درندہ صفت شخص نے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالااور گرفتاری پر پولیس کو ایسی کہانی سنا دی کہ آفیسرز بھی ہکا بکا رہ گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق 18سالہ نگرینا چانڈیو اپنے آشنا مہتاب چانڈیو کے ساتھ 19جنوری کو گھر سے فرار ہوئی تھی۔ مہتاب چانڈیو اس کا قریبی رشتہ دار بھی تھا۔ دونوں گھر سے بھاگ کر بلوچستان کے علاقے سہراب چلے گئے۔

سہراب پہنچ کر دونوں کا ارادہ شادی کا تھا مگر چند دن بعد وہ دونوں واپس سندھ کے ضلع دادو میں واقع سیتا ٹاﺅن میں واپس آ گئے اور یہیں مہتاب نے نگرینا کو پھندہ دے کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بتایا کہ ”واپس آنے کے بعد جب ہمارے پکڑے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا تو نگرینا نے خود مجھ سے کہا کہ میں اسے پھندہ دے کر قتل کر ڈالوں، کیونکہ وہ غیرت کے نام پر اپنے گھر والوں کے ہاتھوں قتل نہیں ہونا چاہتی تھی۔ “

دوسری طرف پولیس والوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مہتاب نگرینا سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا چنانچہ اس نے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ اسے زندہ چھوڑ دے گا تو وہ اس کی شناخت جا کر گھر والوں کو بتا دے گی اور وہ پھنس جائے گا۔ اس نے خود کو بچانے کے لیے یہ گھناﺅنی واردات کی۔پولیس کے مطابق نگرینا مہتاب کے بڑے بھائی کی سالی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نگرینا کے گھر والوں کی طرف سے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ 21جنوری کو درج کرائی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نگرینا کی لاش 24اور 25فروری کی درمیانی رات برآمد ہوئی اور 19فروری کو مہتاب چانڈیو کو حراست میں لے لیا گیا ۔ مقتولہ کی فیملی نے مہتاب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے اور مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا کر اپنی بہن کے قتل کا بدلہ لیں گے۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

10 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

11 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

15 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

18 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

19 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

27 mins ago