کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے موسم بہار مہم 2022 ء کا افتتاح کردیا . اس موقع پرصوبائی وزیر مبین خان خلجی،پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج اور سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی سمیت بوائے سکاوٹ سکاوٹس بھی موجود تھے .
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی نے بریفنگ دی اور بتایاکہ مہم کے تحت ایک کروڑ درخت لگائے جائیں گے موسم بہار میں بلوچستان میں 5 لاکھ درخت لگائے جائیں گے 54ہزار پودے بوائے سکاوٹ کے اسکاوٹس لگائیں گے ساحلی علاقوں میں مینگروز کے پودے لگائے جائیں گے . وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ صوبہ میں غیرقانونی جنگلات کی کٹائی کا ہر صورت ختم کیا جائے اس مہم کے تحت لگنے والے پودوں کی بہتر رکھوالی کی جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ زیارت کے جونیپرجنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہے زیارت کے جنگلات کی حفاظت اور جنگلات کی کٹائی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلی نے اس موقع پر بوائے اسکاٹس کے ہمراہ کیک بھی کاٹاجبکہ وزیراعلی کو سیکرٹری جنگلات نے محکمہ کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیا .
. .