وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے موسم بہار مہم 2022 ء کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر مبین خان خلجی،پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج اور سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی سمیت بوائے سکاوٹ سکاوٹس بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی نے بریفنگ دی اور بتایاکہ مہم کے تحت ایک کروڑ درخت لگائے جائیں گے موسم بہار میں بلوچستان میں 5 لاکھ درخت لگائے جائیں گے 54ہزار پودے بوائے سکاوٹ کے اسکاوٹس لگائیں گے ساحلی علاقوں میں مینگروز کے پودے لگائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ صوبہ میں غیرقانونی جنگلات کی کٹائی کا ہر صورت ختم کیا جائے اس مہم کے تحت لگنے والے پودوں کی بہتر رکھوالی کی جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ زیارت کے جونیپرجنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہے زیارت کے جنگلات کی حفاظت اور جنگلات کی کٹائی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلی نے اس موقع پر بوائے اسکاٹس کے ہمراہ کیک بھی کاٹاجبکہ وزیراعلی کو سیکرٹری جنگلات نے محکمہ کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیا۔

Recent Posts

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

4 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

12 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

40 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

2 hours ago