ہمیں اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجر کاری کرنی چاہئے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے موسم بہار شجر کاری مہم کی مناسبت سے اور پلانٹ فور پاکستان ڈے کے موقع پر گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج تربت کے مقام پر پودا کاشت کرکے ضلع کیچ میں باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر کمشنر مکران شبیر احمد مینگل،ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ، پرنسپل عطاء شاد ڈگری کالج تربت امان اللہ بلوچ، ڈویڑنل فارسٹ آفیسر نصرت بلوچ، فورسٹ کنزرویٹر مکران عبدالوحید بلوچ، دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور بوائز سکاؤٹ تربت کے رضاکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد شجر کاری مہم میں شریک تھی۔اس دوران صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہیے تاکہ وطن عزیز کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے۔ اس دوران انہوں نے شجر کاری مہم میں شامل افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مہم میں بھرپور حصہ لے کر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے تعاون کریں اور اس شجر کاری مہم کو کامیاب بنا کر معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم شجر کاری مہم میں پودا کاشت کرنے کے علاوہ آنے والے وقتوں میں اس کی باقاعدہ آبیاری کی بھی ذمہ داری اٹھائیں تاکہ مستقبل میں یہ پودے تناور درخت بن کر ملک کو سرسبز و شاداب کرسکیں۔دریں اثناء انہوں نے گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج تربت کے مختلف بلڈنگ بلاکس کی تزئین و آرائش اور کالج کے زمین کی ہمواری (لیولنگ) اور کالج کے احاطے میں گرین ایریا قائم کرنے کے لیے کالج کے پرنسپل سے صلاح و مشورے کیا اور اس حوالے سے محکمہ بی اینڈ آر کے حکام کو کنسلٹنٹ کے ساتھ ملکر باقاعدہ ایک ماسٹر پلان بنانے کی بھی ہدایات جاری کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایت پر ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ نے شجر کاری مہم کے حوالے سے اپنے دفتر میں ایک میٹنگ بھی بلائی جس میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان شامل تھے۔اس دوران ڈی سی کیچ نے تمام محکموں کے افسران کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی سی کیچ نے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو شجر کاری مہم میں پودا کاشت کرنے کے لیے مختلف اہداف(ٹارگٹ) دیے۔قبل ازیں ڈویڑنل فارسٹ آفیسر نصرت بلوچ اور فارسٹ کنزرویٹر مکران عبدالوحید بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فور پاکستان ڈے کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا آغاز کا آغاز صوبے بھر میں کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے مکران ڈویڑن کے تینوں اضلاع کیچ،پنجگور اور گوادر میں تقریباً 25 ہزار پودے سرکاری محکموں کے ذریعے کاشت اور دیگر 25 ہزار پودے عوامی حلقوں میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقسیم کیے جائیں گے۔

Recent Posts

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 min ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

8 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

36 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

2 hours ago