کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی یقین دہانی کے بعد کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو(نے کوئٹہ شہر میں منقطع کئے گئے واسا کے تمام 414 برقی کنکشنز دوبارہ بحال کردیئے اور اب کوئٹہ شہر میں واس کے تمام کنکشنز کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے . واضع رہے گزشتہ دنوں بلوں کی عدم ادائیگی پر کیسکو نے کوئٹہ شہر میں موجود واسا کے تمام کنکشنز منقطع کردیئے تھے جن پر مجموعی طور پر ایک ارب 12 کروڑ رووپے سے زائدواجب الادا ہیں .
. .