چوری کے کریڈٹ کارڈز سے تحریک انصاف کی ممبر شپ کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چوری کے کریڈٹ کارڈز سے تحریک انصاف کی ممبر شپ کا انکشاف،پی ٹی آئی کا سخت ایکشن، کارکنوں کی رکنیت منسوخ، چوری کی رقم واپس نہ کی،اٹلی میں پی ٹی آئی کے 70 فیصد اراکین نے چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے پارٹی کی رکنیت فیس ادا کی . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اوورسیز چیپٹر نے جعلی مالیاتی لین دین کی تصدیق کے بعد ان کارکنوں کی رکنیت روک دی لیکن رقم اپنے پاس رکھی اور اسے واپس کرنے سے انکار کردیا، دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اٹلی میں 4,389 رجسٹرڈ

رجسٹرڈ ممبران تھے جنہوں نے 22-2021 کے لیے سالانہ پارٹی ممبر شپ فیس کے طور پر 36 یورو ادا کیے، سالانہ رکنیت نے 158, 004 یورو پارٹی فنڈز میں جمع کرائے، تاہم رکنیت سازی مہم کے دوران، پارٹی قیادت کو فراڈ لین دین کی شکایات موصول ہوئیں، ان شکایات اور بعض دیگر معاملات کی وجہ سے اٹلی میں انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیے گئے .

چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کے الزامات پر جانچ پڑتال کی گئی،جس میں تقریباً سات ماہ لگے، پارٹی کے اوورسیز چیپٹر نے 3, 080 (کل کا 70 فیصد) اراکین کو بلاک کیا اور اٹلی میں بہت سے ورکرز کی ممبر شپ بلاک کر دی گئی ہیں اور صرف 1, 309 ممبران علاقائی انتخابات کے لیے کوالیفائی کر پائے ہیں، البتہ چوری کے کریڈٹ کارڈز کی رقم“نامعلوم مقام”منتقل کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں